اگست 5 کو "یوم منافق پاکستان" منائیں گے


 

تحریر - وحیدہ کشمیری

ریاست جموں کشمیر کے وسائل کی لوٹ کے لئے 5 اگست 2019 کو قابض ہندوستان اور قابض پاکستان نے کشمیر کا سودا کر دیا۔ اس دن قابض ہندوستان نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر دیا لیکن کشمیریوں کے لیے اس دن کا سب سے بڑا صدمہ صرف بھارتی اقدام نہیں تھا — بلکہ پاکستان کی منافقت تھی۔

 

ہم کشمیریوں نے 70 سال تک پاکستان کو "وکیل" مانا۔

ہم نے اپنے جنازے پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹے

ہم نے "پاکستان زندہ باد" کے نعرے مارے

ہم نے اپنی آزادی کی امید پاکستان سے وابستہ کی۔

لیکن 5 اگست 2019 کو پاکستان، کشمیر کا وکیل نہیں، سوداگر نکل۔۔۔


دی فرائیڈے ٹائمز کے ایک مضمون کے مطابق، معتبر ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ 2021 کے دوران جنرل باجوہ نے آرمی ہیڈکوارٹرز میں 20 - 25 صحافیوں کے سامنے (غیر رسمی طور پر) بتایا کہ کشمیر کے معاملے میں ایک خفیہ سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

صحافی حمید میر صاحب نے بھی یہ دعویٰ کیا۔۔۔


تاریخ گواہ ہے کہ جب دشمن سامنے ہو، تو جنگ ممکن ہوتی ہے، لیکن جب دوست پیٹھ میں خنجر گھونپے، تو وہ منافقت کہلاتی ہے۔ ہمیں سمجھ آ گیا کہ دشمن ملک سے خطرہ کم ہے، اس قابض منافق پڑوسی ملک پاکستان سے خطرہ زیادہ ہے۔


یہ دن "یومِ سیاہ" نہیں، بلکہ "یومِ منافق پاکستان" کہ کر اپنی نسل کو بتانا ہے۔


تاریخ کے اوراق پر یہ دن یاد رکھا جائے گا — اس لیے نہیں کہ ہندوستان نے ظلم کیا، بلکہ اس لیے کہ جو دوست ہونے کا دعوے دار تھا، اس نے کشمیر کا سودا کر دیا، ایک طرف تم ایک طرف ہم۔

 

#اگست5_یوم_منافقت  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.